17 جولائی 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایسے ثبوت وشواہد ہیں جن سے پتہ چلتاہے کہ امریکہ براہ راست طریقے سےدہشتگردوں کی حمایت کرتاہے ۔

 ڈاکٹرلاریجانی نے استنبول میں کہا کہ دہشتگرد عبدالمالک ریگي کی کاروائيوں کی تحقیقات سے صاف ظاہرہےکہ امریکہ براہ راست طریقے سے دہشتگردی کی حمایت کرتاہے۔

 ڈاکٹر لاریجانی نے استنبول میں اسلامی ملکوں کی پارلمانی یونین کے ہنگامی اجلاس سے قبل پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں عالمی مسائل کےتعلق سے دوہری پالیسویں کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کی دوہری پالیسوں کو عراق و افغانستان میں اور طالبان سمیت دہشتگرد گروہوں کی حمایت میں صاف دیکھا جاسکتاہے۔

 ڈاکٹر لاریجانی نے علاقائي ملکوں کے باہمی تعلقات پرزوردیتےہوئے کہا کہ علاقائي ملکوں کےتعاون سے مسائل حل کئےجاسکتےہیں۔ انہوں نےعلاقے کی صورتحال کے حوالے سے تہران اسلام آباد تعلقات کی اہمیت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی قومیں اپنےاشتراکات کے سہارےعلاقے کے مسائل حل کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی ایران اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پرخوشی کا اظہار کیااور کہا کہ قدرتی گيس کے شعبے میں ایران پاکستان معاھدہ باہمی  تعاون کا اچھا نمونہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر لاریجانی نے آج استنبول میں ترکی کے صدر عبداللہ گل ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد علی شاھین اور وزیر خارجہ داود اوغلوسے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مسائل نیز علاقے بالخصوص فلسطین اور عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

...................

/152